ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامی یمنی عوام کے عظیم الشان مظاہرے/غزہ جنگ بندی میں ہر قسم کی...

 یمنی عوام کے عظیم الشان مظاہرے/غزہ جنگ بندی میں ہر قسم کی اسرائیلی خلل اندازی کا بھرپورجواب دینے کا اعلان

یمنی عوام نے وسیع مظاہرے کرکے فلسطینی عوام کی استقامت و پائیداری کی قدردانی اور غزہ جنگ بندی میں صیہونی حکومت کی ہر قسم کی خلل اندازی اور خلاف ورزی  کا بھر پورجواب دینے کا اعلان کیا ہے

 ارنا نے المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی عوام نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد ” طوفان الاقصی: دوسال جہادوجانفشانی سے فتحمندی تک’ کے ‏سلوگن کے ساتھ وسیع مظاہرے کئے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں عوامی ریلی میں شریک لوگوں نے جرائم پیشہ صیہونی دشمن کے وعدوں پر بے اعتمادی کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی وقتی سمجھوتے سےمستقل آمادگی اور چوکسی کی ضرورت ختم نہیں ہوجاتی۔

 یمنی عوام نے کہا ہے کہ دشمن اپنے وعدوں کا پابند نہں ہے اور جنگ بندی سمجھوتے پر عمل درآمد میں بھی کوتاہی اور ٹال مٹول کے حربے سے کام لے سکتا ہے۔

مظاہرین نے کہا ہے کہ عوام ہوشیار اور آمادگی کی حالت میں رہنے کی ضرورت ہے۔  

  ریلی کے شرکا نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ نے یمنی قوم اور امت اسلامیہ کی حمایت سے سبھی امریکی اور صیہونی سازشوں کو ناکام بنادیا اور خدا نے اس کو فتحمندی عطا کی۔

 بیان میں حزب اللہ لبنان، اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کی مقاومتی تنظیموں اور ان تمام حلقوں کی قدردانی کی گئی ہے جنہوں نے  فلسطینی عوام کی حمایت میں فداکاریاں کیں ۔

 یمنی عوام کے عظیم الشان مظاہرے/غزہ جنگ بندی میں ہر قسم کی اسرائیلی خلل اندازی کا بھرپورجواب دینے کا اعلان

یمنی عوام کے بیان میں اسی کے ساتھ ان تمام حکومتوں اور طاقتوں کی مذمت کی گئی ہے جنہوں نے فلسطین کے تئيں اپنے فرائض پر عمل کرنے کے بجائے سازش  اور خیانت کی ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین