ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیانصاراللہ: اسرائیل کے خلاف حملے رکنے کا انحصار تل ابیب کی جانب...

انصاراللہ: اسرائیل کے خلاف حملے رکنے کا انحصار تل ابیب کی جانب سے غزہ معاہدے کی پابندی پر ہے

انصاراللہ یمن نے اعلان کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی پابندی کی تو اسرائیلی مراکز اور بحیرہ احمر میں اس سے متعلق بحری جہازوں پر حملے رک جائيں گے لیکن غزہ کا محاصرہ اور جارحیت جاری رہی تو حملے شدید تر ہوجائيں گے

  ارنا کے مطابق انصاراللہ یمن کے پولٹ بیورو کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی پابندی کی تو اس کے خلاف یمن کی فوجی کاررروائیاں رک جائيں گی۔

انھوں نے کہا کہ غزہ معاہدے کے نفاذ کے عمل پر ہماری گہری نگآہ ہے اوراگر صیہونی حکومت نے غزہ کے عوام کا محاصرہ اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تو اس کے خلاف ہماری فوجی کارروائیاں زیادہ شدت و سعت کے ساتھ شروع ہوجائيں گی۔

 اس سے پہلے انصاراللہ یمن کے رہبر سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے بھی اعلان کیا تھا کہ تحریک انصاراللہ غزہ میں جنگ بندی کے عمل پر گہری نگاہ رکھے گی اور سمجھوتے کی ہر خلاف ورزی کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین