ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیشرم الشیخ کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر شکرگزار ہیں لیکن ایرانی...

شرم الشیخ کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر شکرگزار ہیں لیکن ایرانی عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے : عباس عراقچی

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شرم الشیخ  کانفرنس میں شرکت سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا ہے کہ ایران اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا جو اب بھی  دھمکی دے رہے ہیں اور پابندی لگارہے ہیں

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے شرم الشیخ کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نشستا میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران شرم الشیخ کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر مصر کے صدر السیسی کا شکر گزار ہے لیکن معاملات کے سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کے رجحان کے باوجود نہ صدر پزشکیان اور نہ ہی ہم، ان لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر معاملہ نہیں کرسکتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملہ کیا اور اب بھی دھمکی دے رہے ہیں اور پابندی لگارہے ہیں۔  

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس کے باوجود ایران ہراس تجویز اور اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے جو اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خاتمے اور غزہ سے قابض افواج کے انخلا پر منتج ہو۔

انھوں نے کہا کہ ہے فلسطینیوں کواپنے بارے میں خود فیصلہ کرنے کا بنیاد حق حاصل ہے اور سبھی ملکوں کا فریضہ ہے کہ فلسطینی عوام کے اس قانونی مطالبے کی حمایت کریں ۔

 سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے  ہمیشہ علاقے میں امن کی کلیدی طاقت کا کردار ادا کیا ہے اور اپنا یہ کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

انھوں نے کہا کہ نسل کش صیہونی حکومت کے برخلاف جو اپنے اتحادیوں کے فراہم کردہ بجٹ پر طولانی اور نہ ختم ہونے والی جنگوں میں دلچسپی رکھتا ہے، ایران پائیدار صلح، ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین