ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیپاکستان سے غزہ کیلئے 100 ٹن سامان کی 24 ویں امدادی کھیپ...

پاکستان سے غزہ کیلئے 100 ٹن سامان کی 24 ویں امدادی کھیپ مصر بھجوادی گئی

پاکستان سے غزہ کیلئے 100 ٹن سامان کی 24 ویں امدادی کھیپ مصر بھجوادی گئی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کیا گیا اور 100 ٹن سامان کی 24 ویں امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ امدادی سامان علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے روانہ کیا گیا ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق راشن بیگزبشمول آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، تیارکھانااور ڈبہ بند فروٹ شامل ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ اب تک 24 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی امداد کا مجموعی وزن2327 ٹن ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین