ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومپاکستانوزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان صورتحال پر بریفنگ،...

وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان صورتحال پر بریفنگ، پاکستان نے قومی سلامتی کے تحفظ کا عزم دہرایا

وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو  پاک افغان سرحدی صورتحال پر  جامع بریفنگ  دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ  آمنہ بلوچ نے  پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو اجاگر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ  سیکرٹری خارجہ نے بریفنگ کے دوران علاقائی سالمیت اور  قومی سلامتی کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں افغانستان کو  ایک بار   پھر  پیغام دیا کہ وہ اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ توقع ہے طالبان حکومت دوحہ میں عالمی برادری سے کیے وعدوں پر عمل کرے گی۔

ترجمان دفترخارجہ نے افغان حکومت کے ترجمان کے بیان پر  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان ترجمان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان ترجمان ایسے معاملات پر تبصرہ نہ کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر  ہیں۔

کُرم میں افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپورجواب، 6 ٹینک پوزیشنز عملے سمیت تباہ

خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں افغان طالبان  اور فتنہ الخوارج  نے ایک بار  پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور  اور شدید جواب دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان طالبان کی کئی پوسٹیں اور ٹینک پوزیشنز  تباہ کر دیں، پاک فوج کی فائرنگ سےطالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ کردی گئی، افغان طالبان اپنی متعدد لاشیں  پوسٹ  پر چھوڑ کر فرار  ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک گھنٹےکے دوران افغان طالبان کی چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ ہوگئی۔ پاک فوج کی اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کےاہم کمانڈرکی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  خوست میں پانچویں ٹینک پوزیشن نارگسرپوسٹ میں بھی ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا جہاں طالبان اور فتنہ الخوارج کےمتعدد کارندے ہلاک ہوگئے جبکہ ترکمان زئی ٹاپ پر چھٹا ٹینک بمع عملہ تباہ کردیاگیا۔

پاک فوج نےپولسین پوسٹ کےمدمقابل خارجی ملک نعیم کےٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  فتنہ الخوارج کاٹریننگ کیمپ مکمل تباہ ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی بھر  پور جوابی کارروائی کے بعد طالبان نے اپنی ایک پوسٹ پر سفید جھنڈالہرادیا، سفید جھنڈا لہرانے کے بعدطالبان کےکارندے پوسٹ چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  فتنہ الخوارج اور طالبان کےکارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار  ہوئے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین