ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومقائد کے مواقفجامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے شعبۂ تحقیق کی جانب سے جامعۃ الکوثر میں...

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے شعبۂ تحقیق کی جانب سے جامعۃ الکوثر میں منعقدہ کانفرنس،آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نےخصوصی شرکت کی اور صدارتی خطاب فرمایا.

اسلام آباد: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے شعبۂ تحقیق کی جانب سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس بعنوان "اسلامی تہذیب اور مغربی استعمار: مزاحمتی جہات کا مطالعہ” میں خصوصی شرکت کی اور صدارتی خطاب فرمایا۔

اس موقع پر آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی تہذیب ہمیشہ علم، عدل اور انسان دوستی کی بنیاد پر قائم رہی ہے، جبکہ مغربی استعمار نے دنیا بھر میں اپنے مفادات کے لیے ظلم، جبر اور استحصال کو فروغ دیا۔

کانفرنس میں علماء کرام، محققین، دانشوروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے اسلامی ثقافت، تہذیبی خودمختاری اور نوآبادیاتی نظریات کے خلاف فکری مزاحمت جیسے موضوعات پر مقالے پیش کیے۔

آخر میں شرکاء نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اور جامعۃ الکوثر کی علمی و فکری خدمات کو سراہا اور اس نوعیت کی کانفرنسوں کے تسلسل پر زور دیا تاکہ نوجوان نسل کو فکری رہنمائی اور اسلامی بصیرت حاصل ہو۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین