صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے
ارنا کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں اتوار کو غزہ میں اپنے دو فوجیوں کے ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایک واقعے میں میجر یانیو کولا اور سارجنٹ ایتای یاوتز ہلاک اور ایک فوجی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اتوار کو صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے بیس سے زائد علاقوں پر بمباری کی ہے۔


