ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومتنظیمیشیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ اجلاسِ میں مرکزی رہنماؤں کی شرکت ۔

شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ اجلاسِ میں مرکزی رہنماؤں کی شرکت ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ تنظیمی دورہ جات کے سلسلے میں لاہور سے سیالکوٹ پہنچ گئے۔

شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ اجلاسِ صوبائی مجلسِ عاملہ اور تعلیمی، تربیتی و اخلاقی کنونشن میں مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شرکائے اجلاس سے تنظیمی، تعلیمی، تربیتی، معاشرتی، ملکی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے کارکنان کو علم و عمل، نظم و ضبط، اور خدمتِ ملت کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کی تاکید کی۔

اجلاس سے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، صوبائی صدر سید اشتیاق حسین کاظمی سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات الطاف حسین کاظمی، سیالکوٹ کے علمائے کرام اور تنظیمی رفقاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔

نشست کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی و استحکام کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین