اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں۔
المیادین نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے سرحدی قصبے کفر شوبہ کے مضافات میں رویسات العالم کے علاقے پر اپنے فوجی اڈے سے فائرنگ کی ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوج نے رویسات القرن میں قائم اپنے اڈے جنوبی لبنان کے بسطرہ فارم کے آس پاس کے علاقوں پر گولیاں چلائیں ہیں۔


