منگل, دسمبر 16, 2025
ہومحوزات و جامعاتجامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیر اہتمام جامعۃ الکوثر میں علمی شخصیات کی...

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیر اہتمام جامعۃ الکوثر میں علمی شخصیات کی تجلیل،علامہ سیدساجد علی نقوی کا خصوصی خطاب

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام جامعۃ الکوثر میں پاکستان کے مختلف دینی مدارس اور حوزاتِ علمیہ سے فارغ التحصیل مصنفین، مترجمین اور تحقیقی شخصیات کی علمی خدمات کے اعتراف کے لیے ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان، حضرت علامہ سید ساجد علی نقویؒ نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

اپنے خصوصی خطاب میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ دینی مدارس کے فارغ التحصیل افراد کی تصنیفی اور ترجماتی خدمات دراصل فکری خود کفالت اور علمی بقا کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقوام جو اپنے اہلِ علم کی قدر نہیں کرتیں، فکری طور پر کمزور ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے علمی شخصیات کی تجلیل کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام علمی تسلسل کو برقرار رکھنے اور نئی نسل کو تحقیق و مطالعہ کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پروگرام کے موقع پر ان مصنفین اور مترجمین کی تصانیف و تراجم پر مشتمل کتابی اسٹالز بھی قائم کیے گئے، جن کا تعلق پاکستان کے مختلف دینی مدارس اور حوزاتِ علمیہ سے تھا۔ تقریب میں علماء، اساتذہ، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ آخر میں دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین