اسلام آباد میں بدھ کو قومی علما مشائخ کانفرنس ہوئی جس میں ملک بھر کے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی،مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی علامہ افتخار نقوی سمیت دیگر تنظیمی شخصیات نے شرکت کی
قومی علما مشائخ کانفرنس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکومتی عہدیداروں سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما نے شرکت کی۔
کانفرنس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے علما پر زور دیا کہ وہ فرقہ واریت کے خاتمے، اتحاد و یکجہتی کے فروغ اور تمام مکاتبِ فکر میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ملک سے دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ نہ کر دیا جائے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’خوارج کے پیروکار بے گناہ شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’دہشت گردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے۔ ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں۔‘


