اتوار, جنوری 25, 2026
ہومقائد کے مواقفرہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خلاف من...

رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خلاف من گھڑت خبروں کی شدید مذمت، غیر مصدقہ پراپیگنڈا عالمِ اسلام کے جذبات مجروح کر رہا ہے : علامہ سید ساجد علی نقوی

راولپنڈی/ اسلام آباد6جنوری 2026ء : قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے بعض میڈیا چینلز پررہبرمعظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے متعلق من گھڑت، بیہودہ اور ناقابل تصور خبروں کے نشر ہونے کی شدیدمذمت کی ہے۔
علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ عالمی شخصیت رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای مدظلہ العالی کے ملک چھوڑنے کے متعلق غیر مصدقہ اور من گھڑت خبرپرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں عالم اسلام کو زچ کرنے کی کوشش کی ہے جس سے امت مسلمہ کے دلوںکو ٹھیس پہنچی ہے جس کے اثرات کااندازہ خبرگھڑنے والوں کو ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیااِس وقت عالم اسلام کےخلاف بے بنیاد اور بیہودہ پراپیگنڈہ کررہا ہے۔ایسی خبروں کو بلاتصدیق نشر کرنا وطن عزیزپاکستان جو عالم اسلام میں معتبراور نمایاں مقام رکھتاہے کے وقارکومتاثرکرتاہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین