اتوار, اکتوبر 18, 2026
ہومملاقاتیںقائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مولانا...

قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مولانا مقبول حسین علوی کی ملاقات

قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مولانا مقبول حسین علوی کی ملاقات، اہلیہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی

مدرسہ جعفریہ جنڈ اور مدرسہ زینبیہ جنڈ، ضلع اٹک کے سرپرست مولانا مقبول حسین علوی نے قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان کے فرزند ڈاکٹر سید عون نقوی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران مدارسِ دینیہ کے مختلف امور، تبلیغِ دین اور طلاب کو درپیش مسائل سمیت دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مولانا مقبول حسین علوی نے ان امور سے متعلق اپنی گزارشات پیش کیں، جن پر قائدِ محترم آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہنمائی فرمائی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دینی تعلیم کے فروغ، مدارس کے مسائل کے حل، تبلیغِ دین کی ترویج اور طلاب کی علمی و دینی ضروریات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین