راولپنڈی: قائدِ ملت جعفریہ پاکستان سے ایوب وزیری کی ملاقات
راولپنڈی: سربراہ اسلامی تحریک پاکستان، قائدِ ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سابق رکنِ اسمبلی جناب ایوب وزیری نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علاقائی سیاسی امور اور تنظیمی صورتحال سمیت مختلف اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جناب عرفان علی بھی موجود تھے۔
قائدِ محترم آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے پیش کردہ گزارشات کی روشنی میں مختلف امور پر رہنمائی فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


