ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومقائد کے مواقفمقاومت و مزاحمت ایک نظریہ ہے سوچ ہے عقیدہ ہے : قائد...

مقاومت و مزاحمت ایک نظریہ ہے سوچ ہے عقیدہ ہے : قائد ملت جعفریہ پاکستان ۔

اسلام آباد: شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا خطاب

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اُنہوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اسلام کی سربلندی، مظلوموں کے دفاع اور ظلم و استکبار کے خلاف جدوجہد کے لیے وقف کر دیا۔

حضرتِ مولا علیؑ کے فرمان کی روشنی میں کہ “کونا لِلظالِمِ خَصماً وَلِلمَظلومِ عَوناً”، اس وصیت میں ہمیں ہمیں واضح رہنمائی ملتی ہے: ظالم کے مقابل کھڑا ہونا اور مظلوم کا ساتھ دینا یہ ہی حقیقی ایمان و ضمیر کی علامت ہے۔ یہ نہ صرف ایک عمل ہے بلکہ ایک نظریہ، ایک فکر اور ایک عقیدہ ہے جو حالات کے بدلنے سے تبدیل نہیں ہوتا — اس کے طریقے بدل سکتے ہیں مگر اس کی بنیاد مستقل رہتی ہے۔

مزاحمت و مقاومت کا مطلب یہ ہے کہ حالات کے تقاضوں کے مطابق حکمتِ عمل اپنائی جائے، مگر مقصد و موقف پر ثابت قدمی برقرار رکھی جائے۔ کبھی ہمیں پیچھے ہٹنا پڑتا ہے، کبھی راستہ بدلا جاتا ہے، بعض اوقات طریقہ سخت ہوتا ہے — مگر اصل بات یہی ہے کہ مقاومت قائم رہے۔ یہ فطرتِ انسانی کا تقاضہ ہے اور ہمارا دین کا نظریہ بھی یہ ہی ہے۔

شہداء دفاع مقدس ہوں یا فلسطین کے شہداء، ان سب نے مقاومت کی راہ اپنائی شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کا راستہ بھی مقاومت کا راستہ ہے۔ ہمیں اسی نظریے کو پر قائم رہنا ہے، اسکو مضبوط بنانا ہے اور حالات کے مطابق اس کو بہتر طریقے سے آگے بڑھانا ہے۔ اللہ کے فضل سے اسی مقاومت کے نتیجے میں فتح نصیب ہوگی اور ہم سب مل کر بیت المقدس میں نمازِ ادا کریں گے ۔ یہی وہ راستہ ہے جو انسانی فطرت کے مطابق ہے

اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے “مکتب نصر اللہ” کی رونمائی کو شہید کے فکر و فلسفہ کو عام کرنے کی ایک اہم کاوش قرار دیا اور کہا کہ یہ کتاب نئی نسل کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنے گی۔

کانفرنس میں ملک کے نامور علماء، مختلف مکاتبِ فکر کے رہنما، اسکالرز اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، معروف عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی اور دیگر ممتاز شخصیات نے شہید کے افکار اور ان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین