ہفتہ, فروری 7, 2026
ہومقائد کے مواقفمسجد خدیجة الکبریٰ پر خودکش حملہ کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں...

مسجد خدیجة الکبریٰ پر خودکش حملہ کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے، علامہ سید ساجد علی نقوی

مسجد خدیجة الکبریٰ پر خودکش حملہ کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے، علامہ سید ساجد علی نقوی
علامہ سید ساجد علی نقوی کی مسجد خدیجة الکبریٰ پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت ، درجنوں نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار
زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائےں ،دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان
راولپنڈی /اسلام آباد 6فروری2026 : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں مسجد خدیجة الکبری پر خودکش دھماکے کے نتیجہ میں درجنوں نمازیوں کی شہادت اور درجنوں نمازیوں کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
علامہ ساجد علی نقوی نے سوگوار خانواد وں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ،طبی امداد کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شرپسند عنا صر ملک کے امن و امان کی فضا کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں ہمیں متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ، علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ دارلحکومت میں دہشتگردی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے ، مطالبہ کرتے ہیں کہ خود کش حملے کی باریک بینی سے تحقیقات کرائی جائےں اور حقائق کو منظر عام پر لاتے ہوئے خود کش حملے میں ملوث
شر پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کرقرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین