شیعہ علما ء کونسل کا سانحہ ترلائی اسلام آباد کیخلاف ملک گیر احتجاج
شیعہ علماء کونسل کا حکومت سے سانحہ کی شفاف غیر جانبدارنہ تحقیقات کرنے اوردہشتگردوں کے سرپستوں کو بے نقاب کرکے کیفرو کردار تک پہنچانے کا مطالبہ
عوام نے آج ملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے یکجا ہو کر ملک بھر میں ظلم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کے عوام یکجاہے، رہنماشیعہ علماء کونسل
راولپنڈی /اسلام آباد 13 فروری 2026ء : شیعہ علماء کونسل پاکستان کی اپیل پر وفاقی دارالحکومت، چاروںصوبوں پنجاب ،سندھ ،بلوچستان ، خیبر پختونخوا اورکشمیر وگلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سانحہ جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبری ترلائی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں ، سیمینار و دیگر پروگرامزکا انعقاد کیا گیاجس میں علماء کرام، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی و تحصیل کی سطح کے عہدیداران ا ور کارکنان سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سانحہ کیخلاف شدید الفاظ میں مذمتی قرار دادیں منظور کیں۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے حکومت سے سانحہ کی شفاف غیر جانبدارنہ تحقیقات کرنے اوردہشتگردوں کے سرپستوں کو بے نقاب کرکے کیفرو کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنمائوں نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ ترلائی کو دشمنانِ اتحاد کی کارستانی قرار دیا جو ان کارروائیوں سے وطن عزیز پاکستان میں اتحاد اُمت کو پارہ پارہ کر کے مملکت خداداد کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے عوام نے آج ملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے یکجا ہو کر ملک بھر میں ظلم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کے عوام یکجاہے اور مٹھی بھر شر پسند دہشت گرد اور ان کے سہولت کار اس اتحاد امت کو پارہ پارہ نہیں کر سکتے ۔ علمائے کرام نے سانحہ جامع مسجد خدیجتہ الکبری میں جانی ضیاع کو حکومت کا اپنے شہریوں اور نمازیوں کو دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تحفظ دینے میں ناکامی قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد واقعے کی غیر جانبدار انہ تحقیقات کروار کر واقعے کے اصل محرکات اور اس میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کرے اور مجرموں سمیت تمام سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل کے رہنمائوں اور علماء کرام نے شہدا کے درجات کی بلندی، سوگوار خانواد وں سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
سانحہ ترلائی اسلام آباد کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا ملک گیر احتجاج، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
متعلقہ مضامین


