علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم القدس منایا جائیگا، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی
آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای کی شہادت اور مسلط کردہ ناجائزامریکی سامراج و صہیونی جارحیت کیخلاف بھی بھرپور احتجاج کیا جائیگا، مرکزی سیکرٹری جنرل
قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم غزہ وفلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں آواز بلند ہوگی، تمام تیاریاں مکمل بعد از نماز جمعہ پرامن قدس ریلیاں نکالی جائیں گی
راولپنڈی /اسلام آباد 13 مارچ 2026ء قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم القدس منایا جائیگا اور آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای کی شہادت اور مسلط کردہ ناجائزامریکی سامراج و صہیونی جارحیت کیخلاف بھی بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق مظلوم فلسطینی و غزہ کی عوام سے اظہار یکجہتی اوریوم القدس کی آزادی کیلئے بعد از نماز جمعہ شیعہ علما کونسل پاکستان ،جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر کے گوشے گوشے میں پرامن احتجاجی قدس ریلیاں نکالی جائیں گی ۔علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پرملک بھر میں آج جمعہ کے روز مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صہیونی تسلط سے آزادی کیلئے احتجاجی ریلیوںاور مختلف تقاریب کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات مکمل ہیں ۔ آج فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی ، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور اسرائیل و اس کے حواریوں کیخلاف کلمہ حق کہنے کا یوم تجدید عہد ہے ، آج ملک بھر میں تمام صوبائی دارالحکومتوں،ڈویژنز،اضلاع،تحصیل ،گائوں بشمول گلگت بلتستان تا کشمیر اور ملک کے چپے چپے سے عوام اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں نکلیں گے ۔ علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے کہاکہ مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صہیونی تسلط سے آزادی کیلئے احتجاجی ریلیوں میں بھی عوام بھرپور طریقے سے شرکت یقینی بنائیںاور جب تک عالمی ضمیر بیدار نہیں ہوگا اور قبلہ اول کی آزای اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دیا جائیگا ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم القدس منایا جائیگا، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی
متعلقہ مضامین


