بدھ, اگست 20, 2025
ہومبین الاقوامیبین الاقوامی توانائی ایجنسی : ایران کی تیل کی پیداوار میں 2...

بین الاقوامی توانائی ایجنسی : ایران کی تیل کی پیداوار میں 2 لاکھ بیرل یومیہ اضافہ ہوا ہے  

تہران : بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IEA) نے اپنی تازہ  جائزہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایران کی خام تیل کی  پیداوار میں  جولائی میں تقریباً 2 لاکھ  بیرل یومیہ اضافہ ہوا ہے۔

 ارنا کے مطابق تیل کی عالمی منڈی کے بارے میں  توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی  ماہانہ جائزہ رپورٹ  کے مطابق، جولائی میں ایران کی تیل کی  پیداوار یومیہ 32 لاکھ 70 ہزار بیرل تک پہنچ گئی، جو جون میں یومیہ 30 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ تھی۔

 توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی ماہانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق  تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک  کے رکن  12  ممالک کی مجموعی پیداوار جولائی میں یومیہ 2 کروڑ 82 لاکھ  10 ہزار بیرل ریکارڈ کی گئی، جو جون کے مقابلے میں 2 لاکھ 10 ہزار بیرل کم ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق  جون میں اوپیک اراکین کی تیل کی پیداوار یومیہ دو کروڑ 84 لاکھ  20 ہزار بیرل یومیہ تھی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین