جمعرات, اگست 28, 2025
ہومبین الاقوامیبیروت کی جانب ایران اور امریکہ کے زاویہ نگاہ میں زمین آسمان...

بیروت کی جانب ایران اور امریکہ کے زاویہ نگاہ میں زمین آسمان کا فرق ہے، لبنان میں ایران کے سفارتخانے کا بیان

لبنان اور شام کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس باراک منگل کے روز بیروت میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آئے۔

اس رویے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ امریکی پالیسیاں، تسلط پسندی، غنڈہ گردی اور قوموں کی تحقیر میں ڈوبی ہوئی ہیں اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ واشنگٹن کے حکام بھی ان حرکتوں میں ملوث ہیں۔

اس بیان میں لبنانی صحافیوں اور رپورٹروں سے پیش آنے میں امریکی ایلچی کے رویے کا قیاس ایران کی اعلی قومی سلامتی کمیٹی کے سیکریٹری کے رویے سے کیا گیا ہے کہ جب چند روز قبل ڈاکٹر علی لاریجانی کے سامنے لبنانی صحافیوں نے آواز اونچی کی تو انہوں نے انتہائی مؤدبانہ انداز اور صبر کے ساتھ ان کے سوالات کا جواب دیا لیکن دوسری جانب امریکی وفد کو دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے ان کے مرد صحافیوں کو نازیبا اور توہین آمیز الفاظ سے مخاطب کرتے ہیں اور ان کی خواتین بدتمیزی سے پیش آتی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے بیان میں آیا ہے کہ امریکی وفد کے رویے سے صاف ظاہر ہوجاتا ہے کہ واشنگٹن کس حد تک دنیا بھر کے شریف مجاہدوں کی اندھا دھند دشمنی پر تلا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ایلچی تھامس باراک نے پوری بے شرمی کے ساتھ صحافیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ:

” اگر ہنگامہ خیزی اور حیوانیت جاری رکھی تو ہم چھوڑ کر چلے جائیں گے، لہذا اگر صورتحال کے بارے میں جاننا چاہتے ہو تو انسان کی طرح رہو۔ یہ مسئلہ اس پورے خطے کا ہے؛ کیا تم سمجھتے ہو کہ ہم یہاں پر رہنے سے خوش ہیں؟”

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین