ہفتہ, اگست 30, 2025
ہومبین الاقوامیاسرائیل نے غزہ سٹی کے جنوبی زیتون علاقے کی تمام عمارتیں مسمار...

اسرائیل نے غزہ سٹی کے جنوبی زیتون علاقے کی تمام عمارتیں مسمار کر دیں

غزہ: غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق، اسرائیلی زمینی کارروائی کے دوران غزہ سٹی کے زیتون محلے کے جنوبی حصے میں ایک بھی عمارت سلامت نہیں بچی۔

غزہ کی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ کے آغاز میں غزہ سٹی پر قبضے کے لیے زمینی کارروائی شروع کی تھی، جس کے بعد زیتون کے علاقے میں 1,500 سے زیادہ مکانات تباہ کیے گئے۔

ریسکیو سروس کے ترجمان، محمود بصل نے انادولو نیوز ایجنسی کو بتایا کہ محلے کے جنوبی حصے میں اب کوئی عمارت باقی نہیں بچی، ان ہتھیاروں نے علاقے میں تباہی کی شدت کو بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے تعمیراتی مشینری کے ساتھ ساتھ بم سے لیس روبوٹس کا استعمال کیا، جو روزانہ سات مقامات پر دھماکے کرتے ہیں، جبکہ ڈرونز کے ذریعے گھروں کی چھتوں پر دھماکہ خیز مواد پھینکا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منظم تباہی کی وجہ سے زیتون کے 80 فیصد رہائشیوں کو اپنا علاقہ چھوڑ کر مغربی یا شمالی غزہ سٹی کی طرف ہجرت کرنا پڑی ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین