ہفتہ, اگست 30, 2025
ہومبین الاقوامیصیہونی فورسز کے وحشیانہ حملے، خوراک کے متلاشیوں سمیت مزید 76 فلسطینی...

صیہونی فورسز کے وحشیانہ حملے، خوراک کے متلاشیوں سمیت مزید 76 فلسطینی شہید

غزہ: دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے۔

صیہونی فورسز کے حملوں میں 24گھنٹے میں مزید 76 فلسطینی شہید اور 268 زخمی ہوگئے، شہدا میں خوراک کے متلاشی 18 افراد بھی شامل ہیں، غزہ میں غذائی قلت سے مزید 10 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، تعداد 313 ہو گئی۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 62ہزار 895 ہوگئی، 1 لاکھ 58 ہزار 927 زخمی ہو چکے، ،مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں پر فلسطینی اتھارٹی کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا غزہ میں شہری زندگی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی مگر عالمی برادری خاموش ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین