ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیدوحہ میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات , علاقے...

دوحہ میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات , علاقے میں صیہونی جارحیتیں پر بات چیت۔

دوحہ میں منعقد ہونے والے اسلامی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر دونوں فریقوں نے قطر اور دیگر اسلامی ملکوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی اور تل ابیب کی جارحیتوں کو ان ممالک کے اقتدار اعلی، عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

عراقچی اور اسحاق ڈار نے ان حساس حالات میں امت اسلامیہ کے اتحاد کے لیے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کی اہم ذمہ داری پر زور دیا اور اعلان کیا کہ تہران اور اسلام آباد فلسطین کے عوام کی مزاحمت اور ایک آزاد ریاست کی تشکیل کے لیے ان کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر 15 ستمبر کو عرب – اسلامی ملکوں کے ہنگامی اجلاس سربراہی سطح پر دوحہ میں منعقد ہوں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان ان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین