حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے پیجر دہشت گردانہ دھماکے کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل ایک مجرم اور غاصب حکومت ہے جس کا انجام تباہی اور زوال کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے اس موقع پر صیہونی حکومت کے پیجر دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کے زخم مندمل ہوجائیں گے اور تم اس امتحان میں بھی کامیاب نکلے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ اس واقعے کے متاثرین نے بینائی چلے جانے کے باوجود بصیرت کا مظاہرہ کیا۔
حزب اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے زخمیوں سے کہا کہ تم اپنے زخموں کے باوجود اپنے اقدار پر برقرار رہے اور استقامت کے سیدالشہدا سید حسن نصراللہ اور دیگر سربراہوں کا راستہ جاری رکھا۔
انہوں نے حزب اللہ کے مجاہدوں کو استقامت کی سب سے بڑی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایک جان لے کہ اسرائیل تباہ ہوکر رہے گا کیونکہ جارح، مجرم اور غاصب کا انجام زوال اور تباہی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہوتا جبکہ کامیابی مزاحمت اور استقامت کے قدم چومے گی۔


