ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ معاہدہ، ایران کے ذمہ دارانہ...

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ معاہدہ، ایران کے ذمہ دارانہ رویہ کا ثبوت: روس

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے قاہرہ میں ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان معاہدے کو ایران کے ذمہ دارانہ رویہ کا ثبوت قرار دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زاخارووا نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدے نے ایران کے ایٹمی معاملے پر کشیدگی کو کافی حد تک کم کردیا جس کے نتیجے میں صورتحال قابو میں آگئی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فریق قاہرہ میں ہونے والے سمجھوتے کو آگے بڑھانے کے لیے مؤثر قدم اٹھا رہا ہے جسے ماسکو انتہائی اہم سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے بھی اس معاہدے کو نافذ کردیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تہران ایک ذمہ دار کھلاڑی ہے۔

یاد رہے کہ 9 ستمبر کو قاہرہ کی میزبانی میں ایران کے وزیر خارجہ اور آئی اے ای اے کے سربراہ نے تعاون کے نئے اصولوں کے تحت ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین