غزہ پر اسرائیل کی خونریز جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، اٹلی نے صیہونی حکومت کو بین الاقوامی سیاحتی میلے "TTG Travel Experience 2025” میں شرکت سے محروم کر دیا ہے۔
رمنی سٹی کے میئر جمیل صدغولاد نے کہا کہ صیہونی حکومت کو میلے سے باہر کرنے کا فیصلہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نمائش کے منتظم اطالوی ایگزیبیشن گروپ (آئی ای جی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ اور تباہی کو دیکھتے ہوئے اس قسم کی نمائشوں میں صیہونی حکومت کی موجودگی اخلاقی اور پیشہ ورانہ اصولوں کے منافی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ میڈیا رپورٹس اور اطالوی حکام کے موقف کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔


