ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیتمام راستے طے کرچکے، یورپ کی شرائط غیر منطقی ہیں، کوئی بھی...

تمام راستے طے کرچکے، یورپ کی شرائط غیر منطقی ہیں، کوئی بھی عقل مند انہیں قبول نہیں کرے گا: سیکریٹری سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل

سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے حالیہ ہفتوں میں یورپی فریقوں کے ساتھ ٹریگر میکانزم کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہم نے بہت سی شرائط قبول کیں تاکہ فریق مقابل کو بہانہ نہ ملے، لیکن ان میں ایسی غیر منطقی شرائط تھیں جنہیں کوئی سمجھدار انسان ہرگز قبول نہیں کر سکتا۔

علی لاریجانی نے جمعرات کی شب ایک انٹرویو میں کہا کہ حالیہ ہفتوں میں حکومت کی جانب سے ٹریگر میکانزم کو روکنے کے لئے بھرپور کوششیں کی گئیں۔

سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے اس سلسلے میں یورپی فریقوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یورپیوں نے کہا کہ اگر آپ ایجنسی کے ساتھ تعاون کے لیے کوئی نیا ڈیزائن بنائیں گے تو ہم اس ٹریگر میکانزم کی درخواست واپس لے لیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایجنسی کے ساتھ ایک نیا نظام وضع کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ انہوں نے ایٹمی مراکز پر بمباری کی۔

لاریجانی نے کہا دنیا میں کبھی ایٹمی تنصیبات پر بمباری نہیں کی گئی ہے اور یہ پہلی بار ہوا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ "نہ تو ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل، نہ بورڈ آف گورنرز اور نہ ہی سلامتی کونسل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری پر معمولی ردعمل کا اظہار کیا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بیان ہی دیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین