ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیغزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 251 نامہ نگاروں کا قتل بین...

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 251 نامہ نگاروں کا قتل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے : حماس

حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے دوران 251 نامہ نگار بھی شہید ہوئے ہیں

 حماس نے فلسطینی نامہ نگاروں سے یک جہتی کے عالمی دن پر ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے دوران صحافیوں اور نامہ نگاروں کا وحشیانہ قتل ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نامہ نگاروں کے قتل سے حقیقت کو چھپانے کے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگی ۔

حماس نےکہا  ہے کہ  گزشتہ 23 ماہ کے دوران غزہ ميں فلسطینی عوام اور نامہ نگآروں کے خلاف جتنے بھی جرائم کا ارتکاب ہوا ہے ان سب کے لئے  غاصب حکومت کے ساتھ ہی امریکا بھی جواب دہ ہے جو اس حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں فلسطینی صحافیوں اور نامہ نگآروں کی  حمایت میں موقف اور ان کے ساتھ یک جہتی کی قدردانی کرتے ہوئے سبھی عرب، اسلامی اور بین الاقوامی ابلاغیاتی ذرائع سے اپیل کی ہے کہ غاصب صیہونیوں کے جرائم برملا کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں اور فلسطین کے قانونی حق کا دفاع کرتے رہیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین