ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیایرانی وزیر خارجہ عراقچی کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات...

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو

نیویارک : وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر انتونیو گوتریش سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا کے حالات بالخصوص صیہونی حکومت کی جنگ پسندی اور قانون کی کھلے عام خلاف ورزیوں نیز اقوام متحدہ کی بے عملی پر سخت تنقید کی اور سیکریٹری جنرل یو این کی اس سلسلے میں ذمہ داری پر زور دیا۔

وزیر خارجہ عراقچی نے ایران کی ارضی سالمیت اور خودمختاری پر صیہونی حکومت اور امریکہ کے حملے اور پرامن ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کو تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی نیز اقوام متحدہ کے منشور اور سفارتکاری سے غداری قرار دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جارحیت کرنے والی فورس کو جوابدہ کرنے پر مجبور کیا جائے۔

سید عباس عراقچی نے امریکہ اور یورپ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کے غلط استعمال کو بھی ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن، لندن، پیرس اور برلن نے سفارتکاری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور اپنی بدنیتی ثابت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کو بھی اپنی مرضی کے مطابق استفسار کیا۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ ایران کے مطابق مذکورہ قرارداد 18 اکتوبر 2025کو اپنے اختتام پر پہنچ جائے گی اور اس کے بعد ایران کا ایٹمی موضوع خاص کیس نہیں رہے گا۔

انتونیو گوتریش نے بھی اس موقع پر تمام فریقوں سے سفارتکاری برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ اقوام متحدہ اس سلسلے میں ان کے بقول پوری کوشش کرے گا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین