انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غزہ میں جنگ بندی کے ٹرمپ فارمولے کی مذمت کی ہے اور اس کو فلسطینی عوام کے حقوق کی نابودی اور پورے علاقے پر اسرائیلی تسلط کا منصوبہ قرار دیا ہے
ارنا کے مطابق انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے ٹرمپ فارمولے کا مقصد اس پورے علاقے کو صیہونی اڈے میں تبدیل کردینیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کے فارمولے میں غزہ پر فلسطینیوں کی حکومت مد نظر نہیں رکھی گئی ہے یہانتک کہ علامتی طور پر بھی فلسطینی حکومت کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔
رہبر انصاراللہ نے کہا کہ ٹرمپ کے فارمولے میں غزہ امریکا، برطانیہ اور دیگر ملکوں کے کنٹرول میں ہوگا حتی فلسطینی انتظامیہ کے لئے بھی اس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے فلسطین میں برطانوی سامراج کے ماضی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا برطانیہ نے فلسطین صہونیوں کے حوالے کردیا تھا، آج امریکا ایک بار پھر وہی سییناریو دہرانا چاہتے ہیں۔


