ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیایران کے جزیروں کے بارے یورپ کی وہم پرستیوں کو تہران برداشت...

ایران کے جزیروں کے بارے یورپ کی وہم پرستیوں کو تہران برداشت نہیں کرے گا: اسپیکر قالیباف کا انتباہ

تہران : پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران کے تین جزیروں کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل اور یورپی یونین کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تنب بزرگ، تنب کوچک اور بوموسی جزیروں کے بارے میں کھوکلے دعووں کی یورپی یونین کی جانب سے حمایت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل اپنی تقریر میں کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست میں مداخلت پسندانہ اور بے بنیاد دعوے کیے گئے جن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اسپیکر قالیباف نے زور دیکر کہا کہ ایران کی ارضی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے لاکھوں ایرانی نوجوانوں نے اپنا خون بہایا ہے لہذا اس سلسلے میں کسی بھی وہم زدہ فریق سے نرمی سے پیش آنے کا سوال نہیں اٹھتا۔

انہوں نے اس موقع پر طوفان الاقصی کی شجاعانہ کارروائی کو یاد کیا اور کہا کہ یہ کارروائی حماس کی قیادت میں فلسطین کے دلیر عوام نے انجام دیکر نہ صرف صیہونی حکومت پر فنی اور اسٹریٹیجک وار کیا بلکہ عالمی سامراجی نظام کی پلاننگ پر پانی پھیرتے ہوئے صیہونی حکومت کو شکست کے دلدل میں دھکیل دیا اور مغربی ایشیا کے لیے استعماری نظام کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا۔

ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے زور دیکر کہا کہ استعماری نظام نہ صرف حماس کو ختم نہیں کرسکا بلکہ اب یہ استقامتی تنظیم اپنا فیصلہ غاصب اسرائیل کو ماننے پر مجبور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے صیہونی فوج کو شکست دیکر ان کی نیندیں اڑا دیں اور دوسری جانب یمن نے مقبوضہ سرزمینوں کے ایئرپورٹ اور بندرگاہوں پر تابڑتوڑ حملے کرکے دو سال سے صیہونی حکومت کو چین کی سانس لینے نہیں دیا ہے۔

اسپیکر قالیباف نے زور دیکر کہا کہ طوفان الاقصی نے نہ صرف اسرائیل کی ساکھ برباد کردی، بلکہ دنیا کو امریکہ سے دوری، مظلوموں کی حمایت کرنے اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی سازش کو مکمل طور پر شکست دینے کے راستے سے آشنا کرادیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین