ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیچھوٹے ری ایکٹروں کی توسیع کے بارے میں ایران اور روس کے...

چھوٹے ری ایکٹروں کی توسیع کے بارے میں ایران اور روس کے تفصیلی مذاکرات

روس ایٹم کمپنی کے نائب سربراہ نیکلای اسپاسکی کے دورہ تہران میں مختلف موضوعات منجملہ چھوٹے ری ایکٹروں کی توسیع کے پروگرام میں باہمی تعاون کے تعلق سے تفصیلی مذاکرات انجام پائے

  ارنا کے مطابق بدھ کو روس کی سرکاری کمپنی روس ایٹم کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور، نیکلای اسپاسکی کی سربراہی میں ایک روسی وفد تہران پہنچا۔

 اس رپورٹ  کے مطابق روس ایٹم سرکاری کمپنی کے نائب سربراہ اسپاسکی نے ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

 دونوں فریقوں نے ان مذاکرات میں ایٹمی شعبے میں باہمی تعاون کے عمل کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا اور مشترکہ پروجکٹوں کی تکمیل کی رفتار بڑھانے پر زور دیا۔

 اس ملاقات میں طے پایا کہ روس ایٹم سرکاری کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر الیکسی لیخاچف عنقریب ایران کا دورہ کریں گے اور طے پانے والے معاہدوں اور بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے فیز ٹو اور تھری کی تیاری میں پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین