ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیغزہ میں 56 ہزار بچے اپنے والدین سے محروم ہو چکے ہیں:...

غزہ میں 56 ہزار بچے اپنے والدین سے محروم ہو چکے ہیں: یونیسیف کی رپورٹ

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو سال کی جنگ کے دوران 56 ہزار بچے اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

یونیسیف نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو سال سے جاری بمباری اور جنگ نے غزہ میں المناک تباہی پھیلائی ہے جس کے نتیجے میں64 ہزار سے زائد بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ  پٹی میں پانچ سال سے کم عمر کے 3 لاکھ 20 ہزار بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں اور 56,000 سے زیادہ بچے ایک یا دونوں والدین سے محروم ہو چکے ہیں۔

یونیسیف  مطابق ہمارے پاس غزہ کی پٹی میں خیمے، خوراک، ادویات اور تعلیمی سامان بھیجنے اور لے جانے کے لیے 13 سو سے زیادہ ٹرک تیار ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ حماس تحریک کے ایک رہنما "اسامہ حمدان” نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ  "شرم الشیخ مذاکرات میں طے پانے والے مفاہمت کی بنیاد پر، (جمعہ) سے روزانہ اوسطاً 6 سو  ٹرک انسانی امداد لے کر غزہ  میں داخل ہوں گے۔

تحریک نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے  کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین