ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیحماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو طاقت کے استعمال سے انہیں غیر...

حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو طاقت کے استعمال سے انہیں غیر مسلح کردیں گے: ٹرمپ کی وارننگ

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار  پھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو  جلد غیر  مسلح ہونے کا پیغام دیدیا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں  ارجنٹائن کے صدر  سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حماس سے امریکا کے اعلیٰ سطح کے حکام نے بات کی، حماس نے بتایا وہ غیر مسلح ہوجائیں گے اگر وہ نہیں ہوتے تو ہم کردیں گے۔

صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ  اگر حماس نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو  واشنگٹن خود اقدمات کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ  حماس کو  غیر مسلح کرنا تیزی سے اور  ممکنہ طور  پر طاقت کے استعمال سے ہوگا۔

 امریکی صدر نے اس سے قبل بھی حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا  کہ اگر حماس نے اقتدار نہ چھوڑا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا۔

ایک روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی غزہ میں جنگ بندی کے باوجود  ہٹ دھرمی سے بیان دیا کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

نیتن یاہو کا قوم سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان
فوٹو: فائل

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ حماس کی قید سے تمام 20 یرغمالی اچھی صحت کے ساتھ واپس آچکے ہیں، ایک بڑا بوجھ اتر گیا ہے تاہم ہمارا کام مکمل نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ حماس نے وعدے کے مطابق اب تک تمام ہلاک مغویوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے نہیں کیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

دوسری جانب حماس نے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں، اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ریڈ کراس کو  غزہ  سے 4 یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوگئیں۔

حماس نے گزشتہ روز بھی 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے سپرد کیں، حماس مجموعی طور پر اب تک 20 زندہ یرغمالیوں کے علاوہ 8 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکا ہے، حماس کے پاس تاحال 20 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔

ان تمام لاشوں کی حوالگی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین