ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامی’منظر ایسا ہےکہ یہاں ایٹم بم گرا ہے’، ٹرمپ کے داماد کی...

’منظر ایسا ہےکہ یہاں ایٹم بم گرا ہے’، ٹرمپ کے داماد کی غزہ کے دورے کے موقع پر گفتگو

غزہ: امریکی صدرکے داماد جیرڈ کشنر  نے کہا ہے کہ  غزہ کا منظر ایسا ہے جیسے  یہاں ایٹم بم گرا ہو۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے داماد نے حال ہی میں اسرائیلی فوج کے ہمراہ غزہ کا دورہ کیا جس کے بعد جیرڈ کشنر نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ کے لوگوں کے حالات سے متعلق گفتگو کی۔ 

انٹرویو کے دوران جب میزبان نے  جیرڈ کشنر سے پوچھا کہ آپ نے غزہ میں کیا دیکھا توکشنر نے جواب دیا کہ غزہ کا منظر ایسا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرا ہو۔ 

جیرڈ کشنر نے کہا کہ میں نے اسرائیلی فوج سے پوچھا تباہ شدہ غزہ میں فلسطینی کدھرجارہے ہیں؟ تو اسرائیلی فوج نے بتایا کہ فلسطینی اپنے ٹوٹے ہوئے گھروں کی جانب جارہے ہیں جب کہ بہت سے لوگ تباہ شدہ ملبے پر ٹینٹ لگا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے داماد نے مزید کہا کہ یہ سب بہت افسوس ناک ہے، ان کے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں ہے۔ 

اس دوران  امریکی نیوز اینکر نے سوال پوچھا کہ کیا یہ نسل کشی نہیں ہے؟ اس پر جیرڈ کشنر نے کہا کہ نہیں یہ نسل کشی نہیں ہے لیکن بچوں کا قتل عام ہوا ہے۔

اس موقع پر انٹرویو میں موجود امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے بھی اسرائیلی قتل عام کو نسل کشی کہنے سے انکار کیا۔ 

مشرق وسطیٰ میں ضم ہونے کیلئے اسرائیل کو فلسطینیوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہونگے: جیرڈ کُشنر

مشرق وسطیٰ میں ضم ہونے کیلئے اسرائیل کو فلسطینیوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہونگے: جیرڈ کُشنر
ثالثوں کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک حماس نیک نیتی کے ساتھ معاہدے پر عمل پیرا ہے: داماد امریکی صدر/ فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےداماد جیرڈ کُشنر  نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ میں ضم ہونا چاہتا ہےتو اسے فلسطینیوں کو ترقی اور کامیابی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ 

غزہ جنگ بندی میں کرداراداکرنے والےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےداماد جیرڈ کُشنر نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اب جب جنگ ختم ہو چکی ہے تو اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیےفلسطینی عوام کی بہتری اور ترقی کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ثالثوں کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک حماس نیک نیتی کے ساتھ معاہدے پر عمل پیرا ہے، اگرچہ یہ صورتحال کسی بھی وقت بدل سکتی ہےلیکن اس وقت حماس اپنے معاہدے پر عمل کرنے کی کوشش کرتی نظرآرہی ہے۔ 

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ غزہ میں سکیورٹی انفرا اسٹرکچر قائم کرنا ضروری ہے، خلیجی عرب ممالک کے امن دستے غزہ میں تعینات ہوں تاکہ قانون و نظم اور سکیورٹی برقرار رکھی جا سکے۔ 

واضح رہے  کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈکشنر اور خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف غزہ جنگ بندی معاہدہ بچانے کے لیے آج اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین