تہران: ارنا نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سوئس کمپنی نیسلے (فوڈ انڈسٹری کمپنی) نے، جسے اسرائیلی کمپنی اوسیم کی ملکیت کی وجہ سے بائیکاٹ کی بڑھتی ہوئی لہر کا سامنا ہے، دنیا بھر میں 16 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔
نیسلے کے پاس اسرائیلی کمپنی اوسیم (اسرائیلی حکومت کی سب سے بڑی فوڈ کمپنی) کے نصف سے زیادہ شیئرز ہیں۔
غزہ کے خلاف دو سالہ جنگ اور اس عرصے کے دوران صیہونیوں کے ریکارڈ توڑ جرائم کی وجہ سے یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک میں اسرائیلی مصنوعات کے خلاف بائیکاٹ کی مہم شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔


