سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ "امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ حالیہ مسلط کردہ جنگ نے ثابت کیا ہے کہ دفاعی طاقت میں بھرپور اضافے اور اندرونی توانائیوں پر انحصار کی حکمت عملی دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد کے حصول اور نئی مہم جوئی سے باز رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
دفاعی صنعتوں کے قومی دن کی آمد پر وزیر دفاع کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں جنرل محمد پاکپور کا کہنا تھا کہ بلاشبہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صنعت کی عظیم اور قابل فخر کامیابیاں بلا شبہ قوم کے مومن اور انقلابی سپوتوں خود اعتمادی، بے لوث خدمت اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہیں۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی سفارشات اور ہدایات پرعمل کرتے ہوئے آج ایران طاقت اور خود مختاری کے ساتھ آگے قدم بڑھا رہا ہے اور ملکی توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے بہترین دفاعی طاقت کا حامل بن گیا ہے۔