جمعہ, اگست 8, 2025
ہومبین الاقوامیدنیاتائیوان کو لیکر فلپائن کا امریکاکا ساتھ دینا آگ سے کھیلنے کے...

تائیوان کو لیکر فلپائن کا امریکاکا ساتھ دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: چین

بیجنگ: چین نے تائیوان کے معاملے پر امریکا کا ساتھ دینے پر فلپائن پر آگ سے کھیلنے کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونئیر نے کہا ہے کہ تائیوان سے جغرافیائی قربت اور وہاں فلپائنیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے چین اور امریکا کے درمیان کسی بھی ممکنہ لڑائی میں فلپائن اس کا حصہ بن جائے گا۔

جواب میں چینی وزارتِ خارجہ نے منیلا پر زور دیا کہ وہ ’ون چائنا‘ پالیسی کا احترام کرے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ تائیوان کے معاملے پر فلپائن کی جانب سے امریکا کا ساتھ دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

 یہ انتباہ بیجنگ اور منیلا کے درمیان بحیرہ جنوبی چین پر بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے جہاں دونوں نے ایک دوسرے پر جارحانہ کارروائیوں کا الزام لگایا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے کسی بھی ایسے تنازع کی صورت میں فلپائن کے دفاع کے عہد کو دُہرایا ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین