فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں مزید 76 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد، شہدائے غزہ کی تعداد 63 ہزار 633 ہوگئی ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے منگل کی شام ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت میں 76 فلسطینی شہید اور 281 زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی سڑکوں پر اوراسی طرح تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے بہت سے جنازے پڑے ہوئے ہیں جہاں تک شہری دفاع اور امداد دستوں کے کارکن نہیں پہنچ سکے ہیں۔
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کی نئی تعداد کو ملاکر سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 63 ہزار 633 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 914 ہوگئی ہے۔


