اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے تازہ ایکس پوسٹ میں امریکیوں کے دوہرے اور منافقانہ رویہ پر سخت تنقید کی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی صرف مذاکرات کی باتیں کرتے ہیں لیکن مذاکرات کی میز پر نہیں آتے اور پھر اسلامی جمہوریہ ایران پر مذاکرات نہ کرنے کا الزام لگاتے ہیں!
ڈاکٹر علی لاریجانی نے زور دیکر کہا ہے کہ تہران، عقلمندی پر مبنی مذاکرات کا خواہاں ہے۔
انہوں نے اپنے اس سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ایران کے میزائلی پروگرام کو محدود کرنے جیسے معاملات کو چھیڑ کر جس کے ناممکن ہونے کے بارے میں اسے خود علم ہے، واشنگٹن نے عملی طور پر مذاکرات کے راستے کو بند کردیا ہے۔


