ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہوممسلم ممالکصیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کی توسیع پر مغرب کی خاموشی/  ایران...

صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کی توسیع پر مغرب کی خاموشی/  ایران کا شدید ردعمل

تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کی توسیع پر مغرب کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا ہے کہ  ایران نے ہمیشہ خبردار کیا ہے کہ خطے میں جوہری ہتھیاروں کی توسیع کے بارے میں مغرب کا ہسٹیریا مکمل طور پر مصنوعی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ  "ان( مغرب) کے نقطہ نظر سے مسئلہ جوہری ہتھیاروں کی موجودگی یا توسیع کا نہیں ہے، بلکہ یہ ہے کہ سائنسی ترقی کی اجازت کسے دی جائے، چاہے وہ پرامن ایٹمی پروگرام ہی کیوں نہ ہو۔”

صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کی توسیع پر مغرب کی خاموشی/  ایران کا شدید ردعمل

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ لہذا اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ہے کہ ہمارے خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کے  واحد گودام میں موجود ایٹمی ہتھیاروں میں کھلم کھلا اضافے پر مغرب میں موت کا سناٹا چھایا ہوا ہے، کیونکہ یہ ایٹمی ہتھیار ان کے نسل کش اتحادی کے پاس ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ تین یورپی ممالک اور امریکہ اس کی تردید کر سکتے ہیں، لیکن ان کی خاموشی نے ان کی اتنی ساکھ بھی باقی نہیں چھوڑی ہے کہ وہ  ایٹمی عدم پھیلاؤ کے بارے میں زبان بھی ہلا سکیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین