پیر, اگست 25, 2025
ہومپاکستان35 کروڑ 50 لاکھ کا اسکینڈل: سرکاری ملکیتی اداروں کے جائزے کیلئے...

35 کروڑ 50 لاکھ کا اسکینڈل: سرکاری ملکیتی اداروں کے جائزے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف  نے  سرکاری ملکیتی  اداروں  (ایس او ایز) کے گورننس فریم ورک میں اصلاحات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

 9 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ کریں گے اور کمیٹی کو 3  ہفتوں کے اندر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یہ اقدام دی نیوز کی اس خبر کے بعد کیا گیا ہے جس میں انکشاف ہوا تھا کہ ایک سرکاری ملکیتی ادارے کے سی ای او نے 32 ماہ میں 35 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فوائد حاصل کیے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے 15 اگست کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو ایس او ایز کے  بورڈز کی  تقرری اور گورننس کے عمل کا جائزہ لے کر اس کو شفاف اور مؤثر بنانے کا کام سونپا گیا ہے  تاکہ  اختیارات کے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین