وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کرکے ہرقسم کی معاونت دینے کی پیش کش کردی۔
وزیراعظم نے جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں شدید بارش کے بعد کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت سندھ کو ہر قسم کی معاونت دینے کی پیش کش کی اور کہاکہ وفاقی حکومت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت سندھ کی ہرقسم کی معاونت کرے گی۔
وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کوسندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چئیرمین این ڈی ایم اے ہنگامی صورتحال میں سندھ حکومت سے مکمل تعاون کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ چیئرمین این ڈی ایم اے جنوبی سندھ میں متوقع بارش سےمتعلق مکمل آگاہی دیں۔