منگل, ستمبر 2, 2025
ہومپاکستانکے پی ہیلی کاپٹر حادثہ: ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بنانیوالی روسی...

کے پی ہیلی کاپٹر حادثہ: ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بنانیوالی روسی کمپنی کی ٹیم پاکستان آئے گی

 چند روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے روسی ٹیم پاکستان آئے گی۔

 15 اگست کو ریلیف سرگرمیوں کے دوران ضلع مہمند میں تباہ ہونے  والے خیبرپختونخوا حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی تحقیقات جاری ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بنانے والی روسی کمپنی کے ماہرین کی ٹیم تحقیقات کے لیے پاکستان آئے گی جو پاکستانی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ روسی ماہرین کی ٹیم بلیک باکس سمیت تباہ ہیلی کاپٹرکے پرزوں کا معائنہ کرے گی اور حادثے کی وجوہات جاننے کی بھی کوشش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے دو انجن  اور گیئرباکس سمیت سیکڑوں کلو وزنی ملبہ تا حال جائے وقوعہ پر پڑا ہے، حکومت نے ملبہ منتقل کرنے کے لیے وفاق سے خصوصی ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے کیونکہ وزنی پرزے اٹھانے کے لیے خصوصی ہیلی کاپٹرکی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹرکی 2019 میں اوورہالنگ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو ریلیف سرگرمیوں کے دوران ضلع مہمند میں سرکاری ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا تھا جس میں دو پائلٹ سیمت عملے کے پانچ ارکان شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین