سیلاب متاثرین کی امداد ; قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے علاقہ کچہ کا دورہ کیا دریا کے کٹاؤ کی وجہ سے دریا برد ہونے والے علاقے کے عوام سے ملاقات کی اور مقامی انتظامیہ سے فوری بحالی اور مدد کی درخواست کی متاثرہ خاندانواں میں کھانے کی تقسیم کی متاثرہ عوام نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا شکریہ ادا کیا

۔
- قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے جاری ہدایات پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کی امداد جاری مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی جانب سے زہرا اکیڈمی کے زیر اہتمام بھی سیلاب متاثرین میں امداد کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور جعفریہ یوتھ ، پنجاب و گلگت بلتستان کے مختلف مدارس و علماء کرام کی جانب سے بھی قائد محترم کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کا عمل جاری ہے



















