ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومپاکستانقائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد جاری

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد جاری

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے نارووال کے متاثرین سیلاب میں بلا تفریق راشن و دیگر ضروریات زندگی کو تقسیم کیا گیا

صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی کی سربراھی میں وفد نے نارووال کے موضع ۔نارنگ چائنہ,میادی, بدھائی چیمہ کے دور دراز مقامات پر سیلاب زدگان کے لیے اشیاء ضرورت کو تقسیم کیا ۔وفد میں تحصیل صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان پسرور مولانا انصر مھدی ۔ضلعی نائب صدر مولانا اشبال صفدر ۔تحصیل جنرل سیکرٹری سید شاھد حسین نقوی ۔و دیگر عھدہ داران شامل تھے

جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری غلام شبیر ضیغم ۔ڈویژنل سیکرٹری سید اعجاز حسین ایڈووکیٹ ۔اور ڈویژنل صدر جے۔ ایس۔ او۔ ارسلان احمد نے امدادی قافلہ کا پسرور میں استقبال کیا اور الوداع کیا

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین