بدھ, فروری 11, 2026
ہومپاکستانانقلابِ اسلامی ایران: قرآن ،اتحادِ امت، نفاذِ شریعت اور استعماری سازشوں کے...

انقلابِ اسلامی ایران: قرآن ،اتحادِ امت، نفاذِ شریعت اور استعماری سازشوں کے خلاف شعوری جدوجہد ہے : علامہ سیدساجد علی نقوی

انقلاب اسلامی ایران کامقصد قرآنی تعلیمات کا نفاذ اورشریعت کی بالا دستی ہے، علامہ سیدساجد علی نقوی
ایران میں اسلامی انقلاب امام خمینی کی رہبری میں بھرپور عوامی تحریک کے نتیجے میں وجود میں آیا اور آج بھی آیت ا۔ العظمیٰ خامنہ ای کی رہبری میں قائم ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

انقلاب اسلامی ایران نے اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور امت مسلمہ کو استعماری و سامراجی قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا
راولپنڈی/ اسلام آباد 10 فروری2026 ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے انقلاب اسلامی ایران کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب امام خمینی کی رہبری میں بھرپور عوامی تحریک کے نتیجے میں وجود میں آیا اور آج بھی آیت ا۔۔۔ العظمیٰ خامنہ ای کی رہبری میں قائم ہے۔ انقلاب اسلامی جن اہداف کے لئے برپا کیا گیا وہ ایسے ہیں کہ جو پوری امت مسلمہ کو متحد و متفق کرتے ہیں۔ انقلاب اسلامی ایران کا سب سے بڑا درس یہی ہے کہ قرآن کی تعلیمات کا نفاذ ہو، شریعت کی بالا دستی ہو، تفرقے اور انتشار کا خاتمہ ہو، اتحاد کی فضا ء قائم ہولہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں، تفرقہ بازی اور انتشار اور اس کے اسباب و عوامل کے خاتمے کی کوشش کریں۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور امت مسلمہ کو استعماری و سامراجی قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور آج یہ جدوجہد ایک اہم ترین موڑ میں داخل ہوچکی ہے چنانچہ عالمی استعمار خائف ہوکر نت نئی سازشوں میں مشغول ہے ‘ انقلاب کی یہ جدوجہد بالاخر کامیاب و کامران ہوگی انقلاب اسلامی کی کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ یہ محض عارضی اور مفاداتی انقلاب نہیں بلکہ شعوری انقلاب ہے۔ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ یہ انقلاب عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے۔جس کے لیے سینکڑوں علماء ، مجتہدین، مجاہدین، اسکالرز، دانشور اور قائدین نے اپنے خون، اپنی فکر، اپنے قلم، اپنی صلاحیت، اپنے عمل ،اپنے سرمائے اور اپنے خاندان کی قربانیاں دے کر انقلاب اسلامی کی عمارت استوار کی۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے قائد اور رہبر حضرت امام خمینی نے انقلاب برپا کرتے وقت اسلام کے زریں اصولوں اور پیغمبر اکرم ۖ کی سیرت و سنت کے درخشاں پہلوئوں سے ہر مرحلے پر رہنمائی حاصل کی۔ تمام سازشوں ، مظالم، زیادتیوں، محاصروں، پابندیوں اور دیگر ہتھکنڈوں کے باوجود آیت ا…سید علی خامنہ ای کی رہبری میں انقلاب اسلامی ایران کرئہ ارض پر ایک طاقتور انقلاب کے طور پر جرات واستقامت کی بنیادیں فراہم کررہا ہے۔عالمی سامراج کے امت مسلمہ کے خلاف جاری جارحانہ اقدامات کے پیش نظر ہم زندہ اور باوقار قوم کے طور پر دنیا میں رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں اعلی اہداف کے حصول کے لئے متحد ہونا پڑے گا، گروہی اور مسلکی حصاروں سے دست کش ہونا پڑے گااور اپنے اندر جذبہ اور استقامت پیدا کرنا پڑے گی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین