ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومقائد کے مواقفقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی پشاور میں...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے کی مذمت

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور انسانیت دشمن کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور اسے ملکی امن کیلئے سنگین دھچکا قرار دیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو فوری اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صدمے کی گھڑی میں پوری قوم اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ شرپسند عناصر ملک کے امن و امان کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے حالات میں قومی یکجہتی اور اجتماعی بصیرت کی ضرورت ہے تاکہ دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ محض بیانات کافی نہیں؛ عملی اور نتیجہ خیز حکمتِ عملی اختیار کرنا ہوگی۔سکے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مطالبہ کیا کہ دھماکے کے تمام حقائق منظرِ عام پر لائے جائیں۔ ذمہ داران اور ان کے سہولت کاروں کی جلد از جلد شناخت کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین