ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومقائد کے مواقفاسلام میں خواتین کو آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں، علامہ سید...

اسلام میں خواتین کو آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی

اسلام میں خواتین کو آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی
آج بھی دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین قسم قسم کے تشدد کا شکار ہیں،تشدد کی اجازت نہ مذہب دیتاہے نہ ہمارا معاشرہ و تہذیب، قائد ملت جعفریہ پاکستان .
خواتین پرتشدد جیسے پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے ہمیں مزید جرات مندانہ اور جامع اقدامات اُٹھانے ہونگے، خواتین کے تشدد کے عالمی دن پر پیغام


اسلام آباد/ راولپنڈی 24 نومبر2025 ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ ہر سال 25 نومبر کو خواتین کے خلاف تشدد کا عالمی دن تومنایا جاتا ہے لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ آج بھی دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین قسم قسم کے تشدد کا شکار ہیں۔حتی کہ دہشتگرد تنظیمیں بھی خواتین کا اپنی ضرورت اور حاجت کے مطابق غلط فائدہ اُٹھاتی ہیں ۔علامہ ساجد نقوی نے مزیدکہاکہ اسلام نیخواتین کو نہایت بلند مقام دیا ہے۔ رسول اکرم ۖ نے حجت الوداع کے دن خواتین سے اچھا سلوک کرنے کی بار بار وصیت دی، انہیں تعلیم دینے کا حکم دیا۔ ماں، بیٹی، بہن ہر صورت میں انہیں عزت بخشی۔ اسلام میں خواتین کو آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں، ، خواتین معاشرے میں مساوی حقوق کی حامل، تشدد کی اجازت نہ مذہب دیتاہے نہ ہمارا معاشرہ و تہذیب ۔انہوںنے مزیدکہاکہ خواتین کی آزاد زندگیوں کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری کوششوں اور وسائل کو بروئے کار لا نے کی ضرورت ہے۔خواتین پرتشدد جیسے پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے ہمیں مزید جرات مندانہ اور جامع اقدامات اُٹھانے ہونگے اور خواتین پر تشدد کی روک تھام منظم انداز میں آگاہی ، قانون پر عملدرآمداور بیداری کی پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد کرنے میں مضمر ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین