ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومقائد کے مواقفسرزمین انبیاء کی مٹی بارود اور مظلوموں کے خون سے پرُ، دنیا...

سرزمین انبیاء کی مٹی بارود اور مظلوموں کے خون سے پرُ، دنیا ٹس سے مس نہ ہوئی ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

سرزمین انبیاء کی مٹی بارود اور مظلوموں کے خون سے پرُ، دنیا ٹس سے مس نہ ہوئی ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
مسلط کردہ نام نہاد امن معاہدے کے باوجود صہیونیت کے مظالم جاری،کرئہ ارض کے تحفظ کیلئے بیانات کیساتھ عملی اقدامات بھی لازم،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے متاثرہ ممالک میں سرفہرست، علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام
راولپنڈی /اسلا م آباد 4 دسمبر 2025ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ انبیاء کی سرزمین کی مٹی کو بارود اور مظلوموں کے خون سے بھردیاگیا، مسلط کردہ نام نہاد امن معاہدے کے باوجود ظالم صہیونی قابض ریاست سامراجیت کی پشت پناہی سے خونی و ہولناک مظالم جاری رکھے ہوئے ہے، فلسطین کے مذہبی و سماجی اداروں سمیت رضا کاروں اور صحافیوں کو چن چن کر شہید کردیاگیا، اقوام متحدہ فقط مذمتی قراردادوں تک ہی محدو د رہ گئی،کرئہ ارض کے تحفظ کیلئے بیانات کیساتھ عملی اقدامات لازم، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے متاثرہ ممالک میں سرفہرست۔ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 1985ء سے رضا کاروں اور 2014ء سے مٹی کے عالمی ایام کے اختصاص پر اپنے پیغام ،غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی بھاری اکثریت سے منظور ہونیوالی ایک اور قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ عالمی ایام اپنی تخصیص کیساتھ آرہے ہیں مگر ایسی صورتحال میں کہ انبیاء کی سرزمین کی مٹی بارو د اور مظلوموں کے خون سے پر ہے، فلسطینی کے مذہبی و سماجی ادارے، رضا کاروں اور صحافیوں سمیت کم سن بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ظالم و سفاک صہیونیت کا سامناہے جبکہ مسلط کردہ نام نہادامن معاہدے کے باوجود آج بھی سامراجیت کی پشت پناہی سے صہیونی قابض و ظالم ریاست کی خونی و ہولناکی کے مظالم جاری ہیں مگر اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے انگلی دبائے فقط مذمتی بیانات و قراردادوں تک محدود ہوگئے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ مٹی کاعالمی دن تقاضا کرتاہے کہ مٹی کو غلاظت اور آلودگی سے بچانے کیلئے بھر پو ر کوشش کی جائے،منفی اور نقصان دہ منافع کے استعمال سے روکا جائے جوہڑوں اور نشیب و فراز کی اصلاح کی جائے اورکرہ ارض کو ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے کہ جن کا ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات میں حصہ نہ ہونے کے برابر مگر متاثرہ ممالک میں اولین ممالک میں شامل ہے ، حالیہ سیلاب، طوفانی بارشوں سمیت دیگر عوامی اسی سبب ہیں ایک جانب اس معاملے پر پاکستان کا مقدمہ نہ صرف انتہائی جاندارطریقے سے لڑا جائے تو دوسری جانب زمینی کٹائو کے بچائو، میٹھے پانی کے ذخیروں ، نئے آبی ذخائر اور جنگلات کے تحفظ کیساتھ شجرکاری مہم کے عملی طور پر اقدامات بھی اٹھائیں اور اس سلسلے میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی خدمات لینے کیساتھ ایک منظم مہم کا آغاز کیا جائے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین